Sunday January 19, 2025

خان کا بڑا چھکا ، پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد : تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پریس کانفرنس کے دوران دی. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں تیسرے دن بھی ایک بڑی شمولیت ہوئی ہے۔ڈاکٹر جمیل راٹھور کی پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی اور دیگر رہنماؤں سے پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی ،ملاقات میں ڈاکٹر جمیل راٹھور کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔علی زیدی نے ڈاکٹر جمیل راٹھور کو شمولیت پر خوش آمدید کہا . پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نےپریس کانفرنس کی اس دوران ان کے ہمراہ سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل ، خرم شیرزمان سمیت دیگر رہنما بھی تھے۔ علی زیدی نے کہا کہ دن بدن تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے،

عمران خان کا وژن ہے کہ سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، امید کرتے ہیں ڈاکٹر جمیل راٹھور مذہبی حلقے میں پی ٹی آئی کے پیغام کو عام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کے ساتھ شامل ہورہے ہیں ،ایک طرف عمران خان ہے اور ایک طرف ایویل فورسز ہیں کل الیکشن کمیشن نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے۔ ہر ہفتے کہتے ہیں الیکشن ہورہا ہے پھر کہتے ہیں نہیں ہورہا، ہم این اے 245 کے بعد سے مکمل تیاری کے ساتھ ہیں اور ہمارا موقف ہے کہ تمام سیٹوں پر انتخابات ایک ہی بار کئیے جائیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 14 اکتوبر کو عمران خان کراچی آرہے ہیں اور 14 تاریخ کا کراچی بڑا جسلہ کررہے ہیں، ابھی جلسے کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ کل ایک صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے حالات یہاں کے لوگوں نے خراب کیے ہیں، ان کو اس کا جواب اس اتوار کو الیکشن میں مل جائے گا۔

FOLLOW US