Sunday January 19, 2025

’انتظارکرتے کرتے تھک گیا ،عمران خان فوری کال دیں‘ شیخ رشید نے مطالبہ کردیا

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انتظارکرتے کرتے تھک گیا ہوں، عمران خان فوری حقیقی آزادی کیلئے کال دیں، قوم انتظار کررہی ہے،اصلی اور نسلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، خان کو کہتا ہوں اب نہیں تو کبھی نہیں، آر یا پار۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کہا کہ آل شریف کو ڈکیتی کی اجازت دی گئی، اس نظام کے خلاف سرفروشی کیلئے پنڈی تیار ہے؟۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کال دیں، قوم انتظارکررہی ہے، میں خود عمران خان کی کال کا انتظار کر کے تھک گیا ہوں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اصلی اور نسلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونگے، خان کو کہتا ہوں اب نہیں تو کبھی نہیں،

آر یا پار۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے بھی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کیلئے کال دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں عمران خان کال دینے والے ہیں، نوجوانو! تیارہو، ڈر تو نہیں لگ رہا؟ خفیہ نمبرز سے کالز آئیں ڈر تو نہیں لگے گا؟ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت کے سامنے کوئی طاقت نہیں کھڑی ہوسکتی، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے فیصلوں کے بارے میں نہیں بتائے گی، پاکستان کے فیصلے واشنگٹن میں نہیں پنڈی میں ہونگے۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہ عمران خان کال دیں تو گھر سے باہر نکلنا ہوگا، عمران خان کا پیغام نوجوانوں نے گھر گھر پہنچانا ہے، چند روز بعد پنڈی، اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا جتماع ہوگا۔

FOLLOW US