Tuesday January 21, 2025

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پٹرول بم گرا ہی دیا، پٹرول 1 روپے 70 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا۔جاتی حکومت کا ایک اور کارنامہ، مہنگائی سے سسکتی عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ قیمتوں میں تین روپے 55 پیسے تک اضافہ، سمری کے برعکس پچاس فیصد بوجھ ڈالا، حکمرانوں کی نرالی منطقنئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 1

روپے 70 پیسے اضافے کے ساتھ 87 روپے 70 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافے کے ساتھ 98 روپے 76 پیسے فی لٹر کر دیا گیا ہے۔مٹی کا تیل 3 روپے 41 پیسے فی لٹر اضافے کے ساتھ 79 روپے 87 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافے کے ساتھ 68 روپے 85 پیسے فی لٹر کا ہو گیا۔وزارتِ خزانہ کا موقف ہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کی جو سمری بھیجی تھی، اضافہ اس سے آدھا کیا گیا ہے

FOLLOW US