Sunday January 19, 2025

مجھے شیر شاہ سوری سے آدھی پاور بھی مل جاتی تو اپنی ذمہ داری پوری کر کے دکھاتا، عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے شیر شاہ سوری سے آدھی پاور بھی مل جاتی تو اپنی ذمہ داری پوری کر کے دکھاتا،یہاں ذمہ دار میری تھی لیکن حکمرانی کسی اور کی تھی ۔ہم اربوں کے ٹیکس ڈیفالٹرپکڑتے،وہ کسی اور کے پاس چلے جاتے جبکہ حکم کچھ اور ملتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ایوان وزیر اعلٰی میں سنیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جب قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو معاشرہ خوشحال ہو جاتا ہے۔ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو زندگی بڑی آسان تھی،

کرکٹ پر تبصرہ کرتا تھا تو بڑے پیسے مل جاتے تھے،جب قوم جدوجہد چھوڑ دے تو عزت کھو دیتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب چیلنج ختم ہو جائے تو آپ کی زندگی ختم ہو جاتی ہے۔حکومت میں آ کر پتہ چلا کہ پاکستانیوں کے کتنے ارب ڈالر بیرون ممالک پڑے ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں کتنی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر لینے کیلئے منت ترلے کر رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آزادی کے وقت تو ہمارے پاس کچھ نہیں تھا۔60 کی دہائی میں دنیا پاکستان کی اقتصادی ترقی کی مثال دیا کرتی تھی۔قوم بننا مسئلہ ہے جب قوم بن جاتی ہے تو پیسہ اکٹھا کرنا مسئلہ نہیں۔کسی مہذب اور خوشحال سوسائٹی کی بنیاد قانون کی حاکمیت پر ہوتی ہے۔شہباز شریف کا 16 ارب کا کیس پکڑا گیا۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کی بطور مشیر داخلہ پنجاب تعیناتی کی منظوری دیے جانے کے بعد سابق گورنر پنجاب کو صوبے میں یہ اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔بتایا گیا ہے

کہ پنجاب کی وزارت داخلہ کے امور سنبھالنے کے لیے کی جانے والی تعیناتی سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان سے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی، جس میں میاں اسلم اقبال نے پنجاب کی صورتحال پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بریفنگ دی اور اس ملاقات میں پنجاب کے نئے وزیرداخلہ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس ملاقات کے بعد جب عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب پنجاب کا نیا وزیر داخلہ کسے بنا رہے ہیں؟ اس کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ہی سب کو پتہ چل جائے گا۔

FOLLOW US