Sunday January 19, 2025

“جب بشریٰ بی بی کی کرپشن عمران خان کو دکھائی تو میرا داخلہ ہی بند کر دیا” مبشر لقمان عمران خان پر برس پڑے ، کئی تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

لاہور: سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشرلقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور سنگین الزامات کی بارش کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان کا اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ جب میں نے عمران خان کو بشریٰ بیگم کی کرپشن بتائی تو تم میرے خلاف ہو گئے ، بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکا کے گند اور کرپشن دکھائی ، بشریٰ بی بی کے بیٹوں کی کرپشن تمہیں دکھائی تو تم ایسے ہو گئے تھے کہ اس کو اندر نہیں آنے دینا، یہ کافر ہے ، یہ تو بشریٰ بی بی پر شک کر رہاہے۔

مبشر لقمان کا کہناتھا کہ اس نے چوریاں کیں ، بتاؤ لوگوں کو ، کس نے چوری نہیں کی، فرح گوگی کون تھی، احسن گجر کون تھا ، عثمان بزدار کون تھا ، محمود خان کون ہے ، نہیں کی انہوں نے چوریاں ؟ ابھی تو تمارے باقی وزیروں کی کھلنے والی ہیں، سارے وزیروں کی کھلنے والی ہیں، جس کیانی کو تم نے ہٹایا کہ یہ کرپٹ آدمی ہے ، این سی او سی میں یہ پیسے کھا گیا ، وزارت صحت میں یہ پیسے کھا گیا ، ماسک ر ، پیرا سٹامول کی گولیوں پر جس نے پیسے بنا لیے اسے تم نے اٹھا کر پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنا دیا ، یہ تمہاری سزا اور جزاکی تھی، ریاست مدینہ تم بنانے نکلے ہو، ہاتھ میں تسبیح پھیرتے رہتے ہوئے ،بات کرتے رہتے ہو ،منافق کی اس سے بڑی نشانی کیا ہو گی ، ، بات کرتے وقت تو تسیح کو پھیرنا بند کردو ، تسبیح کو عادت کے طور پر پھیر رہے ہو ، دکھانے کیلئے پھیر رہے ہو، عمران خان یہ تمہارے کرتوت تمہارے سامنے آ رہے ہیں، یہ آڈیو تمہاری نہیں بلکہ اللہ کی لاٹھی ہے جو کہ بے آواز ہے ، ہر وہ شخص جس نے دو نمبری اور کرپشن ایکسپوز کی ان کو لفافے کہنا والے شرم کرو، میرا نام مبشر لقمان ہے اور میں بے نقاب کرتا رہوں گا ۔

FOLLOW US