Sunday January 19, 2025

اگر ضمانت نہ ملی تو پھر ؟ صحافی کے سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں منگل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر عمران خان عدالت پہنچے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا ، صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ کی آج ضمانت منظور نہ ہوئی تو پھر کیا ہو گا ؟ عمران خان نے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل کیلئے ہر وقت تیار ہوں ۔سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں سرویلنس رکھتی ہیں، ٹیلیفون ٹیپ ہوتے ہیں مگر اس کو ریلیز کیا جارہاہے جو نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خود آدھے گھنٹے میں عدالت پیش ہونے کا حکم دیا اور پیشی تک گرفتاری سے روک دیا گیا ،عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور اس کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع کی گئی، عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ۔

FOLLOW US