Thursday May 2, 2024

پی ٹی آئی کے “حقیقی آزادی مارچ “کے حوالے سے علی محمد خان کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ 16 اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، اس لیے ہوسکتا ہے “حقیقی آزادی مارچ “اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں خود لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دے سکتا لیکن لگتا یہی ہے کہ لانگ مارچ آگے چلا جائےگا ،

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور اس حوالے سے چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کب ہو گا اس کی تاریخ کے بارے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا۔ واضح رہے کہ دوسری جانب رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان 12 سے17 اکتوبر کے درمیان لانگ مارچ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

FOLLOW US