Saturday May 18, 2024

آج کہاں کہاں بارش برسے گی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آج کے دن سے متعلق پیش گوئی کر دی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم اورخشک رہے گا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق موسم کی پیشگوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر ، با لائی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے ، اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور، قصور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور ناروال میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آج گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

FOLLOW US