Sunday January 19, 2025

بہت برے وقت کیلئے تیا ر رہیں ۔۔ اکتوبر خونخوار اور نومبر تشویشناک ہوگا۔شیخ رشید نے پیش گوئی کر دی

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر خونخوار اور نومبرتشویشناک ہوگا۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سائفرپر ان کے سابقہ اور موجودہ بیانات سارے ملک میں اسکرینوں پر دکھائے جائیں گے۔انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو انہیں لے کر آئے تھے وہ انہیں لے کر جائیں گے، قوم خدا کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی و معاشی عدم استحکام نا اہلی یاگرفتاری سے سنگین ہو جائےگا، لوگوں کو بے وقوف سمجھنے والے خود گھیرے میں آئیں گے، اکتوبر خونخوار اور نومبرتشویشناک ہوگا۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ سائفر الٹا حکمرانوں کے گلے پڑ گیا ہے، یہ لوگ جس سائفر سے انکاری تھی اس کے اقراری بن گئے ہیں، لینے کے دینے پڑگئے ہیں، چلمن کے پیچھے اور دستانے پہنے فیصلے ٹوٹ رہے ہیں، 12 ربیع الاول کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا

FOLLOW US