Monday January 20, 2025

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری لیکن وہ خود اس وقت اپنے کتے کے ساتھ کیا کر رہے تھے? انتہائی حیران کن تصویر سامنے آگئی

سلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں جس کے بعد میڈ یا پر ان کی گرفتاری سے متعلق چہ میگوئیاں جاری ہیں اور اس وقت وہ کہاں ہیں ، اس حوالے سے بھی متضاد اطلاعات ہیں لیکن اب عمران خان کی تازہ تصویر سامنے آئی ہے ۔ سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کالے رنگ کے ٹراوزر اور شرٹ میں ملبوس تھے اور وہ اپنے کتے کو کھا نا کھلا رہے تھے۔

واضح رہے کہ تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمے کا نمبر 407ہے اور ان کے خلاف دفعہ 504/506 لگی ہوئی ہے،اس کے علاوہ ان کے خلاف دفعہ 188/189بھی لگی ہے ۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ یہ مقدمہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا ہے۔

FOLLOW US