Sunday May 12, 2024

نامعلوم افراد کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر بم حملہ

کوہاٹ: شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر بم حملہ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر پر حملہ کیا گیا۔ جمعرات کی شب کو نامعلوم افراد کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما کے کوہاٹ میں واقع گھر پر کریکر بم کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں کی جانب سے پھینکا گیا کریکر بم گھر کے اندر گرنے کی بجائے گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے اس حملے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا۔

FOLLOW US