Thursday April 25, 2024

مجھے معلوم ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنےکی کوشش نہ کریں

اسلام آباد : مجھے معلوم ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنےکی کوشش نہ کریں۔ گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ ارکان پربرہم ہوئے اور انہیں پارٹی پارلیسی پر عمل پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ ارکان پربرہم ہوئے اور انہیں پارٹی پارلیسی پر عمل پر زور دیا۔ذرائع نےیہ بھی بتایا کہ عمران خان نے کورکمیٹی ارکان کوپارٹی پالیسی کے مطابق ٹوئٹ کرنےکو کہا اور پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے شیریں مزاری کو نگراں بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں معلوم ہےکچھ لوگوں اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، عمران خان نے تنبیہ کی کہ کوئی انہیں ‘بائی پاس’ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ عمران خان نےکہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں، تمام تنطیمیں فعال چاہئیں، عمران خان نےکورکمیٹی ممبران کو احتجاج کے لیے فنانس کے بندوبست کا بھی کہا-

FOLLOW US