Friday March 29, 2024

شہباز گل نے غلطی کی،سزا ملنی چاہیے لیکن قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ، فیصل جاوید

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف کے بیان کو بڑی غلطی قرار دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے، شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ سلوک گیا ہے اس ہاؤس کو اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔

آپ کو جوابدہ ہوں اور نہ ہی معلومات دینے کا پابند ہوں،عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ پر اپیل کا فیصلہ سنا دیا

FOLLOW US