Saturday November 23, 2024

انجینئر محمد علی مرزا پرقاتلانہ حملہ۔۔۔

جہلم : انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق محمد علی مرزا پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے ان کے بازو پر معمولی زخم آیا۔حملہ آور کی شناخت شہزاد علی کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی ہے۔محمد علی مرزا پر حملے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ انجینئر محمد علی مرزا پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ہفتہ وار لیکچر دے رہے تھے۔واضح رہے کہ مئی 2020 میں جہلم پولیس نے انجینئر محمد علی مرزا کو مذہبی منافرت اور مختلف علمائے کرام کے خلاف شر انگیزی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تاہم عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کردیا تھا.تھانہ سٹی پولیس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا مختلف علمائے کرام کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔

افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخرہے، جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے، اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے‘پرویز الٰہی

سٹی پولیس نے منگل کو اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل منتقل کر دیا تھا۔انجینئر محمد علی مرزا کے وکیل نے اسی دن سول کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی تھی جہاں بدھ کو سول کورٹ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا۔بعدازاں انجینئر محمد علی مرزا نے گرفتاری کا موجب بننے والی کلپ کی حقیقت بتا دی۔ انہوں نے رہائی کے بعد گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ جس کلپ کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی وہ دراصل تین سال پرانی ویڈیو کا حصہ ہے جس کوسیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تھا۔اس ویڈیو میں انہوں نے پیری مریدی کی شرعی حیثیت مکمل حقائق کے ساتھ اور احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کی تھی۔ مگر حاسدین دراصل ان کے یوٹیوب چینل کے دس لاکھ سے زائد سبسکرائبر اور سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے بننے پر ششدر رہ گئے تھے۔محمد علی مرزا کا کہنا تھا کہ ہم انہی لوگوں کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں اور انہیں لوگوں کو چندہ دیتے ہیں ہم تو انہیں مسلمان سمجھتے ہیں،نہ ہی ان کا مدرسہ بند کرواتے ہیں۔

شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے،فواد چودھری نے واضح کر دیا

News Source: UrduPoint

FOLLOW US