Sunday November 24, 2024

جب فضل الرحمان صاحب کی فنڈنگ نکالیں گے تو پتہ چلے گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے ، فواد چودھری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی جماعت فنڈنگ نہیں کرتی ، سب نے سیٹھ رکھے ہوئے ہیں ۔ جب فضل الرحمان صاحب کی فنڈنگ نکالیں گے تو پتہ چلے گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوھری نے کہا کہ آج جس کیس کا فیصلہ آیا یہ سال 2008 سے 2013 تک کے درمیان ہونے والی فنڈنگ کا کیس ہے ، اس دوران پی ٹی آئی نے تین سے چار ارب روپے کی فنڈنگ کی جس میں سب سے زیادہ حصہ اوور سیز پاکستانیوں کا ہے ، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو دشمن سمجھ رکھاہے ، ہم نے حال ہی میں فنڈ ریزنگ کی اور 45 سے 46 کروڑ روپے پانچ چھ جگہوں سے اکٹھے کئے ، یہاں بھی اوور سیز پاکستانیوں نے بڑا حصہ ڈالا ، ہم آئندہ بھی اوور سیز پاکستانیوں پر ہی انحصار کریں گے ۔ الیکشن کمیشن نے ثابت کیا کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ۔

ممنوعہ فنڈنگ ثابت، تحریک انصاف کے ارکان اناہل، دفاتر سیل اور اثاثے ضبط۔۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

فواد چودھری نے کہا کہ یہ کہتے ہیں 16 اکاؤنٹس میں جو سینئر لیڈر شپ نے کھولے مگر ڈکلیئر نہیں کئے ، یہ 16 اکاؤنٹس عمران خان کے علم میں ہی نہیں تھے تو وہ ڈکلیئر کیسے کرتے ۔ عمران خان نے کوئی مس ڈکلریشن نہیں دی ، ہمیں آڈٹ شدہ اکاؤنٹ ملتے ہیں ، اکاؤنٹنٹ کہتے ہے کہ یہ اکاؤنٹ لیگل ہیں اس پر سائن کر دیں ، کسی کو حق نہیں کہ وہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے ، اب ہم امید کرےت ہیں کہ باقی جماعتوں کی فنڈنگ عوام کے سامنے لائی جائے گی ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو خطرہ صرف عوام میں مقبولیت کھونے کا ہوتا ہے ، یہ بیچارے عوام میں کھڑے ہو کر برگر تو کھا نہیں سکتے ، عوام میں جائیں گے کیا ، فارن فندنگ میں غیر ملکی حکومت آپ کو فنڈنگ کرتی ہے ، مولانا فضل الرحمان صاحب کی فنڈنگ کی تفصیلات میں جائیں گے تو علم ہو جائے گا ، معلوم کریں کہ لیبیا کے سیف الاسلام کیسے آئے اور کیا کرنے آئے تھے ۔

کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر شہباز گل کا ردِعمل

FOLLOW US