Friday November 22, 2024

ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ پرپیٹرول کی قیمت بڑھانے کی بجائے کم کی تھی ہم نے پیٹ کاٹ کر عوام کو مہنگائی سے بچایا۔ عمران خان

بونیر : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ پرپیٹرول کی قیمت بڑھانے کی بجائے کم کی تھی،ہمارے ساڑھے3سالوں میں آٹا 326 جبکہ 2ماہ میں 422روپے بڑھ گیا،دوماہ میں چاول 55روپے، گھی 200،سبزیاں پھل 27فیصد، پیٹرول ڈیزل 60،60روپے ، بجلی 10روپے مہنگی ہوئی، ہم نے پیٹ کاٹ کر عوام کو مہنگائی سے بچایا۔ انہوں نے بونیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹا بنیادی چیز ہے، ہمارے ساڑھے تین سال میں 326روپے قیمت بڑھی، جبکہ 2مہینے میں آٹا 422روپے بڑھ گیا، چاول باسمتی ایک کلو 40روپے،

کون کونسے ممالک پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں؟ عمران خان نے سارے راز بتانے کا اعلان کردیا

ان کے دو مہینوں میں 55روپے بڑھا، ہمارے دور میں گھی فی کلو213روپے ان کے دو مہینے میں 200روپے بڑھ گیا، سبزیاں اور پھل ہمارے دور میں 3فیصد اور ان کے دور میں 27فیصد بڑھے، ہمارے دور میں پیٹرول فی لیٹر56روپے 90پیسے، ان کے دو مہینے میں 60روپے فی لیٹر بڑھ گیا۔ ایک لیٹر ڈیزل 50روپے 70روپے ان کے دو مہینے میں60روپے بڑھ گیا، ایک تو لوڈشیڈنگ ہے اب بجلی کی قیمت کا بم بھی پھٹے گا، ہمارے دور میں فی یونٹ6روپے ان کے دوماہ میں 10روپے فی یونٹ بجلی بڑھ گئی۔ قوم کو اس لیے بتا رہا ہوں کہ آئی ایم ایف نے ہمارے اوپر بھی دباؤ ڈالا تھا، ان میں اور ہم میں فرق یہ ہے، ان کی لیڈرشپ ، پیسا بچے جائیدادیں باہر ہیں، انہیں مہنگائی کا کیا فرق پڑتا ہے؟ جب ایک لیٹر پیٹرول ڈیزل 60روپے بڑھے گا، تو عام آدمی ، ٹرانسپورٹ، بجلی ہر چیز پر فرق پڑے گا۔

حکومت نے پیٹرول کو 300روپے فی لیٹر کرنے کا ارادہ کر لیا، ماہرِ معاشیات کا تہلکہ خیز دعویٰ

آئی ایم ایف نے ہمیں بجلی اور پیٹرول بڑھانے کی بات کی تو ہم نے 10روپے کم کردی، ہم نے کسی اور چیزوں سے پیسا بچایا، پیٹ کاٹا، عوام کو مہنگائی سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ میں باہر کرکٹ کھیلتا تھا تو باہر کمائی کی لیکن اس وقت سب کچھ پاکستان میں ہے۔ نوازشریف وزیراعظم تھا تو 22بار برطانیہ گیا، آصف زرداری نے 50نجی دورے کیے، میں نے ایک نجی دورہ نہیں کیا۔
یہ امریکا اور آئی ایم ایف کے غلام ہیں، یہ باہر سے ڈکٹیشن لیتے ہیں، یہ سارے فیصلے باہر کے حکم پر کرتے ہیں، اگر میرا پیسا بھی باہر ہوتا تو میں ان کے سامنے ایبسولوٹلی ناٹ نہ کہتا، آج کل روس امریکا کے تعلقات خراب ہیں تو امریکا بڑے بڑے روسی شہریوں کی جائیدادیں ضبط کررہے ہیں۔ ان کے دور میں 2008سے 2018تک پاکستان 400ڈرون حملے ہوئے، ہم امریکا کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں لیکن ہم پر ڈرون حملے بھی ہورہے ہیں ان کے منہ سے ایک بار بھی نہیں نکلا کہ یہ انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ہمارا سب سے بڑا دہشتگرد لندن میں بیٹھا ہوا ہے، کیا برطانیہ ہمیں اس پر ڈرون حملہ کرنے کی اجازت دے گا؟

اقوام متحدہ نے ترکی کا نام بدلنے کی توثیق کردی، ملک کا نیا نام کیا ہوگا؟

FOLLOW US