Sunday January 19, 2025

‘ جان قربان کر دوں گا لیکن حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا، عمران خان کا بیان

پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جان قربان کر دوں گا لیکن حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کرپٹ ترین لوگ حکومت میں ہیں اور جن کو سزا ہونی تھی وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے، ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق تھا لیکن ہمارے آزادی مارچ میں کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ موجودہ حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا کیونکہ ان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے دباؤ میں آ کر بڑھا دی گئیں۔عمران خان نے کہا کہ اداروں کو کہنا چاہتا ہوں ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے اور ملک کو تباہی سے بچانا صرف ہماری ذمہ داری نہیں ہے، اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ملک کو تباہی سے بچائیں۔

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا،اداروں کی بھی ذمہ داری ہے ملک تباہ ہوا تو سب ذمہ دار ہوں گے جنہوں نے اجازت دی،ملک تباہ ہو رہا ہے اور ادرے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ عمران خان کی پشاور میں پریس کانفرنس

عمران خان نے مشکل فیصلے کیے، آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لیٹے: اسد عمر

پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ، عام پاکستانی کے ماہانہ خرچے میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US