Saturday November 23, 2024

انتخابات کیلئے تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کا نیاطریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی رکنیت اور انتخابی ٹکٹ و دیگر مقاصد کے لیے ایک ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ابتدائی طور پر اس ایپلی کیشن کا ’بیٹا ‘ (Beta)ورژن ٹیسٹ کے لیے مخصوص لوگوں کو دیا گیا تھا، جس کی کامیابی کے بعد اب ایپلی کیشن عام شہریوں کے لیے مہیا کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ایپلی کیشن کا نام ’پی ٹی آئی رابطہ‘ (PTI Raabta)رکھا گیا ہے جو گوگل پلے سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

منحرف ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کی جائیگی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اس ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف شہری تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس ایپلی کیشن کا مقصد ماضی میں انتخابی ٹکٹس کے حوالے سے ہونے والی غلطیوں سے بچنا ہے۔

پنجاب کابینہ فائنل،36ارکان پر مشتمل ہوگی،ترین گروپ کیساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

FOLLOW US