اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا “مجاہدین” کے نام پیغام جاری کردیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا کے ان تمام جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری امریکہ کی رجیم چینج کے خلاف جنگ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا جنگجوؤں سے کہا ” پاکستان کی جمہوریت اور خود مختاری کیلئے ہماری تحریک جاری رہنی چاہیے، آپ ہمارا ہر اول دستہ ہیں۔” انہوں نے اپنے ٹویٹ میں “#MarchAgainstImportedGovt” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو اب ایک نہیں دو مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی تصدیق کر چکی ہے
خیال رہے کہ ہفتے کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے یہ نیا ہیش ٹیگ اس وقت متعارف کرایا گیا تھا جب عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد کی کال دی تھی۔ اس سے قبل نئی اتحادی حکومت کے قیام سے اب تک “امپورٹڈ حکومت نامنظور” کا ہیش ٹیگ چلایا گیا تھا جو کئی روز تک پاکستان سمیت کئی ملکوں میں ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔
دورہ سعودی عرب پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ کون کون ہونگے
I want to thank all our social media warriors who have valiantly taken our fight against US regime change conspiracy forward on all social media platforms.Continue carrying on our movement for Pak's sovereignty & democracy. You are our frontline warriors.#MarchAgainstImportedGovt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 24, 2022