Saturday November 23, 2024

“عمران خان کی جان کو خطرہ، قتل کی دھمکی بھی دی گئی” فیصل واوڈا نے تشویشناک دعویٰ کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ظاہر کردیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

“متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھیو!۔۔۔” پی ٹی آئی کے فیصل جاوید سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم کی منتیں کرنے پر آگئے

فیصل واوڈا کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم سے کئی بار کہا ہے کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں لیکن انہوں نے کہا کہ جب میری موت لکھی ہوگی تو چلا جاؤں گا۔ وزیر اعظم دلیر ہیں اور ملک کو کسی کو آگے جھکنے نہیں دیں گے۔

یو این مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 6 پاکستانی فوجی شہید

FOLLOW US