Monday January 20, 2025

“آٹھ وزیر اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں” راجہ ریاض نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے آٹھ وزرا اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی عمر چیمہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ عمر چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا “واقفان حال بتاتے ہیں کہ ایسے وزراء بھی اڑان کیلئے تیار بیٹھے ہیں جو آج کل بھی اپوزیشن کو چور، ڈاکو کہہ رہے ہیں۔”

جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے واپس آجائیں، معاف کردوں گا، وزیراعظم عمران خان کا جلسے سے خطاب

عمر چیمہ کے اس ٹویٹ کے جواب میں راجہ ریاض نے لکھا “میرے پاس اب تک 53 منحرف ارکان قومی اسمبلی کی فہرست موجود ہے جس میں 8 وفاقی وزرا و وزرائے مملکت شامل ہیں جو حکومت چھوڑنے اور اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں، کچھ میرے خلاف بیانات دینے کے بعد مجھے معذرت کے میسج بھیج رہے ہیں۔” راجہ ریاض نے مزید کہا کہ آج رات کو جنوبی پنجاب سے سرپرائز دیں گے۔

“نہیں مولانا صاحب آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا” چوہدری نثار نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا

چوہدری نثار کی بنی گالہ میں ملاقات، اینٹری کی تیاریاں، اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ

https://twitter.com/RajaRiazMNA/status/1505509125542752256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505509125542752256%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F20-Mar-2022%2F1416886

FOLLOW US