Friday May 3, 2024

میرے سینے میں بہت راز ہیں وزیراعظم کی مشکلات نہیں بڑھانا چاہتی، فردوس عاشق اعوان

لاہور : میرے سینے میں بہت راز ہیں وزیراعظم کی مشکلات نہیں بڑھانا چاہتی، میڈل اور ٹرافیاں تو میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں، میچ کے دوران نہیں، طویل خاموشی کے بعد فردوس عاشق اعوان دوبارہ منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سینئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان طویل سیاسی خاموشی کے بعد اب دوبارہ منظر عام پر آئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی نے انکشاف کیا کہ مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والا گینگ ایک ہی تھا، کچھ لوگوں نے پارٹی مفادات کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھا دیا، تحریک انصاف کو اندر سے ہی خطرہ ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ بدترین صورتحال میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں لیکن شاید قیادت کو اس سے بہتر کی تلاش تھی۔

اقرار الحسن پر آئی بی ڈائریکٹر کا تشدد، نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے

سابق معاون خصوصی نے وزیراعظم عمران خان کے اردگرد موجود ٹولے کو ناتجربہ کار اور مفاد پرست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے سینے میں بہت راز ہیں تاہم وہ وزیراعظم کی مشکلات نہیں بڑھانا چاہتیں۔ وفاقی وزراء میں کارکردگی ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا میڈل اور ٹرافیاں تو میچ کے دوران نہیں بلکہ میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں۔
جبکہ حکومت گرانے کی اپوزیشن کی کوششوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب پھرتیاں صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوششیں ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان وفاق میں وزارت اطلاعات کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی بھی معاون خصوصی مقرر کی گئی تھیں۔ تاہم بعد ازاں ان سے پنجاب میں دی گئی ذمے داریاں بھی واپس لے لی گئی تھیں۔

کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بری خبر سامنے آگئی

اسلام آبادیونائیٹڈ‌ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدشکست دےکر ٹرافی کی دوڑ سے باہر کردیا۔

FOLLOW US