Sunday May 19, 2024

چین سے واپس آنے کے بعد اب عمران خان روس کے دورے پر کب جار ہے ہیں ؟ بڑی خبر

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز دورہ چین سے واپس آئے ہیں اور اب خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ وہ جلد ہی روس کے دورہ پر روانہ ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان فروری 2022 کے آخر میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر دو روزہ دورہ روس پر جائیں گے جس کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔
یہ 23 سال میں پہلی مرتبہ ہو گا جب پاکستان کے وزیراعظم روس دورے پر جائیں گے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ’’ وزیراعظم اسی مہینے دورہ روس پر جارہے ہیں ، روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔‘‘ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمر ان خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی روس جائے گا اور یہ دورہ 23-24 فروری کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا ۔وزیراعظم عمر ان خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ اہم ملاقات بھی کریں گے ۔

شہزاد اکبر کیلئے سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کی چھٹی ہونی چاہیے یہ اچھے قانون دان نہیں تھے یا پھر ان کی ٹیم اچھی نہیں تھی، زلفی بخاری

3 ماہ سے بستر پر تھیں، ایکسرے سے معلوم ہوا کہ انہیں زہر دیا جارہا ہے ۔۔ لتا منگیشر کو کب سے زہر دیا جا رہا تھا؟ چونکا دینے والا انکشاف

پنجاب، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

FOLLOW US