Monday January 20, 2025

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر کے ساتھ تصویر نہ آنے پرواویلامچانے والوں کو فواد چوہدری کا کرارا جواب

بیجنگ: وفاقی وزیر اٍطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات کی تصویر سامنے نہ آنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ۔ تفصیل کے مطابق چین کے دورے پر بیجنگ میں موجود وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روانگی سے قبل چینی صدر سے ملا قات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی صورت حال پر گفتگو کی گئی، ملاقات کے بعد وزیراعظم چین کا 4 روز کا دورہ مکمل کرکے وطن کے لیے روانہ ہوگئے۔بیجنگ ائیرپورٹ پرپاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے عمران خان کو الوداع کیا۔

حساب دینےکا وقت آچکا،جمہوریت کا انتقام ہوگا کہ سلیکٹڈکو جمہوری طریقے سے ہٹائیں: بلاول

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات کے بعد تصویر سامنے نہ آنے پراینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا تھا کہ ملاقات کو تقریباً آدھا دن گزر جانے کے باوجود چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کی تصویر جاری نہ کیے جانے اور خاص طور پر چینی سائیڈ سے؛ اشارہ دیتا ہے کہ معاملات گھمبیر ہیں اور شاید یہ ایک طرح سے ایک جانب سے کوئی پیغام بھی ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ سلیم صافی نے بھی تنقید کی تھی ۔ اس پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی چینی صدر سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہو ئے کہا کہ جن کو تصویر کی بہت خواہش تھی ان کی خدمت میں

بھارتی سوشل میڈیا نے عثمان مختار کو پنجگور میں شہید ہونے والا آرمی جوان قرار دیدیا

پی ایس ایل کھیل کر خود کو پہلے سے کافی بہتر بیٹر محسوس کر رہا ہوں، ٹم ڈیوڈ

FOLLOW US