Wednesday January 22, 2025

’بادشاہی مسجد مجھے دے دیں ‘بدلے میں ملک ریاض نے شاندار پیشکش کر دی

لاہور (نیوزڈیسک) : پاکستان کے معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے بادشاہی مسجد سے متعلق چیف جسٹس سے اپیل کر دی۔ ملک ریاض کاکہنا ہے کہ اللہ کے گھر کی اصل حالت میں بحالی پر جتنا پیسہ لگا لگاؤں گا، مسجد کی چھتوں اور دیواروں میں سوراخ ہو چکےہیں۔ ملک ریاض نے کہا کہ چیف جسٹس باب پاکستان اور بادشاہی مسجد کی فریاد بھی سُن لیں۔انہوں نے کہا کہ بادشاہی مسجد ہمیں دے دیں، ہم اس کی بحالی کریں گے، یہ اللہ کا گھر ہے جو بھی اس

کی بحالی کرے گا اس کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اتنا ثواب ہو گا کہ ساری عمر کے لیے کافی ہو گا، حکومت یا تو اسے نیب کو دے دے یا پھر مجھے دے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹیاں ایسے کام نہیں کرتیں ،کمیٹیوں کے فیصلے نیب دیکھ لے باقی مسجد کی بھالی اور تزئین و آرائش میں جتنا پیسہ لگا میں لگا دوں گا۔ملک ریاض نے کہا کہ بادشاہی مسجد کی حالت زار پر میں نے وزیرا علٰی پنجاب شہباز شریف سے بات کی تھی کہ ایک جانب بحریہ مسجد کا انتظام دیکھیں اور دوسری جانب بادشاہ کی بنائی ہوئی مسجد کی حالت زار دیکھیں جس کے بعد ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، اس کمیٹی کے سربراہ کامران لاشاری مقرر ہوئے۔ پھر اوقاف والے آگئے اور ان کا آپس میں ٹکراؤ ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، کچرے کے ڈھیر لگے ہیں لیکن کوئی اس کا پُرسان حال نہیں ہے۔

FOLLOW US