Sunday November 24, 2024

پشاور میں پیپلز پارٹی کا پاور شو ، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور اراکان اسمبلی کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے پشاور جلسے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا، ریجنل الیکشن کمشنر نے بلاول بھٹو سمیت اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کرد یئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے پشاور میں منگل کے روز ہونے والے جلسے میں بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری سمیت اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کرد یئے،اراکین اسمبلی کو پابندی کے باوجود جلسہ کرنے پر ریجنل الیکشن کمشنر نے نوٹس جاری کیے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، سمیت دیگر اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما قادر مندوخیل، خورشید شاہ، سعید غنی، نثار احمد، نگہت یاسمین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔نوٹس کے متن کے مطابق اراکین اسمبلی، پبلک آفس ہولڈرز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے سے منع کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کا نوٹس میں کہنا ہے کہ جلسے سے خطاب کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو، وزیراعلی سندھ، اراکین اسمبلی کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے تین دسمبر ساڑھے 11 بجے ریجنل الیکشن کمشنر دفتر طلب کیا، پیش نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

”مجھے شراب پسند ہے اور اس کا کلر بہت اچھا لگتا ہے،اگر شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا، اب میں جنت میں جاکر بہت زیادہ شراب پیئوں گا،اس وقت تو میں ایپل جوس پی رہا ہوں‘‘ رانا شمیم کے بیٹے کی دلچسپ گفتگو

سموگ کا خطرہ، ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن لگانا پڑ سکتا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے اداروں کو الرٹ کر دیا

زرتاج گل ،امین اسلم لڑائی ! وزیراعظم برہم ،اہم اقدام اُٹھانے کا فیصلہ

FOLLOW US