Monday May 6, 2024

پاکستان میں مہنگائی خطے میں سب سے زیادہ ، وزیراعظم عمران خان کے دعویٰ پر نجی ٹی وی کی تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں اور مہنگائی خطے کے دیگرممالک سے کم ہے، اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں مہنگائی خطے میں سب سے زیادہ 10.74فیصد ہے،تین سال کے دوران میں فی کس آمدنی بھی ریکارڈ 13.51 فیصد تک گر گئی جبکہ ملک میں غربت بھی بڑھ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں خطے کے ممالک سے کم ہونے کا دعوی کیا ،وزیراعظم کی دلیل میں کتنی حقیقت کتنا افسانہ ہے؟ آئیے اس حوالے سے پٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہیں۔پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت 137.79 روپے لٹر ہے، بھارت میں پٹرول 245.17 روپے لٹر میں فروخت ہو رہا ہے، بنگلہ دیش میں پٹرول کے نرخ 175.80روپے لٹرہیں،سری لنکا میں پٹرول کی قیمت 154.14روپے لٹر ہے، چین میں پٹرول کی قیمت214.88 روپے فی لٹر ہے۔

حکومت کا رات کی تاریکی میں سوئی ہوئی پاکستانی قوم پر پٹرول بم حملہ ، قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

خطے کے دیگر ممالک سے پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کی دلیل اپنی جگہ لیکن اس کے ساتھ دیگر عوامل کا جائزہ لینا بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اور فی کس آمدنی اس حوالے سے بہت اہم فیکٹر ہے۔ پاکستان میں 2018ء میں فی کس آمدنی 1480 ڈالر تھی، 2020ء میں پاکستان میں فی کس آمدنی 1280 ڈالر رہی، اس طرح تین برسوں میں فی کس آمدنی 13.51 فیصد کم ہوئی۔ 2018ء میں بھارت میں فی کس آمدنی 1997 ڈالر تھی، 2020ء میں بھارت میں فی کس آمدنی 1900ء ڈالر رہی، یعنی تین سالوں میں یہ شرح پانچ فیصد گری، بنگلہ دیش میں 2018ء میں فی کس آمدنی 1750 ڈالر تھی، 2020ء میں بنگلہ دیش میں فی کس آمدنی 2010 ڈالر ہو گئی، یعنی تین برسوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ سری لنکامیں2018ءمیں فی کس آمدنی4040 ڈالر تھی۔ 2020ء میں سری لنکا میں فی کس آمدنی 3720 ڈالر رہی،اس طرح تین سال میں آٹھ فیصد کمی آئی۔ 2018 ءمیں چین میں فی کس آمدنی 9600 ڈالر تھی، چین میں 2020ء میں فی کس آمدنی 10610 ڈالر ہو گئی جو 11فیصد اضافہ ہے۔ ایک اور اہم فیکٹر مہنگائی کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 10.74 فیصد ہے۔یہ شرح خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ ہے، بھارت میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ 62 فیصد ہے، بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ 69فیصد ہے، سری لنکا میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ 15 فیصد ہے، چین میں مہنگائی کی شرح صرف دو اعشاریہ چار فیصد ہے۔ پاکستان میں فی کس آمدنی تین برسوں میں خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ یعنی 13.51 فیصد گر گئی، مہنگائی بھی پاکستان میں سب سے زیادہ 11 فیصد کے قریب ہے، مہنگائی بڑھنے سے غربت میں بھی اضافہ ہوا اور عوام کی قوت خرید بھی کم ہو گئی،، وزیراعظم کے دعوے اپنی جگہ لیکن اعدادوشمار تو تصویر کا دوسرا رخ پیش کر رہے ہیں۔

خاتون کو ہراساں کرنے پر کشمالہ طارق نے پیمرا کے سابق ڈائریکٹر جنرل کو جھٹکا دے دیا

اپوزیشن لیڈرسے ہاتھ ملانے کا مطلب کرپشن کو جائزتسلیم کرنا ہے، عمران خان کا دوٹوک اعلان

FOLLOW US