Sunday January 19, 2025

گیس کا بحران۔۔حکومت کا سردیوں میں 15گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو 24گھنٹے کے دوران صرف 9گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ گیس دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی۔ شیڈول کے مطابق ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ دیگر اوقات کار میں شہر بھر میں گیس پریشر ڈاؤن کر دیا جائیگا۔ واضح رہے کہ قدرتی گیس کم ہونے کی وجہ سے گیس فراہمی کے لئے ایل این جی کا سہارا لیا جاتا ہے اور مہنگی داموں درآمد ہونیوالی گیس کو سسٹم میں شامل کرنے صارفین کو دی جاتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس دی جا سکے ۔سردیوں میں سسٹم میں شامل ہونیوالی ایل این جی کی اضافی قیمت صارفین سے وصول نہیں کی جاتی تاہم رواں سال حکومت نے صارفین سے بلز نہ لینے کیساتھ ساتھ کم ایل این جی سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی کی فلسطینی آبادی کا تناسب بدلنے کی مذموم کوششیں، دنیا بھر سے کتنے یہودیوں کو فلسطین لا کرآبادکیا گیا،خوفناک اعدادوشمار

پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں ، جہانگیر ترین نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا ، الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

FOLLOW US