Monday January 20, 2025

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ پی ٹی آئی میں شامل

کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے والے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ، سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیرسٹر مرتضیٰ مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی ان نمایاں سیاسی شخصیات نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پی ٹی آئی کے مفلر بھی پہنائے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے جلد سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اندرون سندھ ہونے والے ان جلسوں میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی ، سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور انہیں اپنے ساتھ ملانا بھی پاکستان تحریک انصاف کے سندھ پلان کا حصہ ہوگا

برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کردیا

جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس بلایا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، اس اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے جب کہ وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی ہوں گے اس کے علاوہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے صوبائی بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سندھ میں پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی حکومتی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرلی ، جس کے تحت سندھ میں اہم سیاسی اکھاڑ پچھاڑ ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر رابطوں کا آغاز بھی کر دیا۔

محمد زبیر کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ۔محمد زبیر نے ایک یا دو نہیں تقریباً دس خواتین کو مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دے کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ ذرائع

FOLLOW US