Sunday January 19, 2025

پنجاب کے 2 اضلاع میںکل عام تعطیل کا اعلان

ملتان : پنجاب کے 2 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان، روحانی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے موقع پر کل بروز بدھ ملتان میں چھٹی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی جانب سے مزار کو غسل دے کر کیا گیا۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عرس کی تقریبات محدود کر دی گئی ہیں اور سالانہ زکریا کانفرنس کی تمام نشستوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے حسب روایت بہاؤالدین زکریا کےعرس پر کل ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں بھی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسویؒ کے عرس کی آمد پر بدھ 15 ستمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔2

وفاقی وزیر فواد چودھری نے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر کردی،

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنوانے والے افراد مشکل میں پھنس گئے، ایف آئی اے کا کارروائی کا فیصلہ

FOLLOW US