Sunday January 19, 2025

مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا حصہ قرار دے دیا، پیپلزپارٹی ہماری بات مانتی تو حکومت ختم اور الیکشن ہوچکے ہوتے۔

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے صدر اور سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کے نقصان کا ذمہ دار قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے، استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیے میں موجود تھا، پیپلزپارٹی ہماری بات مانتی تو حکومت ختم اور الیکشن ہوچکے ہوتے۔ انہوں اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری صفوں میں میر جعفر اور میرصادق ہونے کی وجہ سے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا، استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیے میں موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہماری بات مانتی تو حکومت ختم ہوچکی ہوتی اور الیکشن بھی ہوچکے ہوتے، جو پیشکش بلاول بھٹو کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئی تھی لیکن بلاول بھٹو نے پیشکش قبول کرلی ہم نے وہ پیشکش قبول نہیں کی۔

مینار پاکستان واقعہ میں گرفتار ملزم عدالت پیشی کے دوران ماں کے پیروں میں گر گیا۔ ملزم ماں کے پاؤں گر کر معافیاں مانگتا رہا

ایف بی آر کا سسٹم7 دنوں تک انڈین ہیکرز نے ہیک کیا تھا،شوکت ترین کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے 74 سال مکمل ہوگئے قومیں آگے جارہی ہے اور ہم پسپائی کی طرف جارہے ہیں۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی فُل تیاری ہے، اپوزیشن راضی ہوگئی تو عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی، پیپلزپارٹی پہلے پنجاب اور پھر قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائے گی، عوام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے، وفاق اور پنجاب میں بھی بڑی تعداد میں نشستیں جیتیں گے۔ انہوں نے ملتان میں سینئرصحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں آرٹی ایس تو چلا نہیں سکتے اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ والے ملک میں الیکٹرانگ ووٹنگ کیسے کامیاب ہوگی، الیکٹرانک ووٹنگ کا یکطرفہ آرڈیننس تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جب بھی کوئی فیصلہ کیا تو پیچھے سے آواز آئی ذاتی فیصلہ ہے، پارٹی صدر کی حیثیت ست ان کے فیصلوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا نہیں کرسکے، اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پیپلزپارٹی سے استعفے مانگنے کی وجہ سے پڑیں۔

ترکی میں موجود معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

FOLLOW US