کابل: پاکستان کی جانب سے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے سلسلے میں پاک فضائیہ کاسی130 طیارہ امداد لے کرافغان دارالحکومت پہنچ گیا۔پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے حامد کرزئی ائیر پورٹ پرامدادی سامان وصول کیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا ، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں جبکہ منصور احمد نے بتایا کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے، ہم 26 میٹرک ٹن امدادی اشیاءدیں گے، دنیا مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کرے۔
ترکی میں موجود معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا
واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کوانسانی بنیادوں پر فضائی راستے سے فوری امداد کے بعد زمینی راستے سے امداد بھجوائی جائے گی، امدادی سامان لے کر تین سی 130 طیارے افغانستان جا رہے ہیں۔ حکومت موجودہ مشکل صورتحال میں افغان بھائیوں کی امداد جاری رکھے گی، عالمی برادری بحران میں افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے کردار ادا کرے۔
گلبدین حکمت یار نے طالبان کی عبوری حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
افغانستان کے ساتھ تجارت ڈالر میں نہیں پاکستانی روپے میں ہوگی ، وزیر خزانہ