Sunday January 19, 2025

کورونا کی بگڑتی صورتحال ؛ لاہور‘ اسلام آباد سمیت ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں نافذ

اسلام آباد : عالمی وباء کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور‘ اسلام آباد سمیت ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں۔ این سی او سی کے مطابق منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی پابندیاں نافذ کی جائیں گی ، جس کے تحت ان اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے ، 24شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پربھی پابندی عائد کردی گئی ، شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت صرف آؤٹ ڈور اور300 افراد کی تعداد سے مشروط کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 24شہروں میں انڈور جم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ، پابندی والے اضلاع میں اسلام آباد،راولپنڈی ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، فیصل آباد شامل ہیں ، اس کے علاوہ گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، سیالکوٹ ، ہری پور ، مالاکنڈ ، مانسہرہ ، صوابی ، ڈی آئی خان ، سوات ، ایبٹ آباد اور پشاور میں پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے۔

حکومت کی مہنگے داموں ایل این جی کی خریداری کا نتیجہ، فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

اسی طرح کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز چھ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے تحت صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے ، اسکولز بند کرنے کے فیصلے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں اپیل کی کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں ، صوبائی وزیر تعلیم نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرع کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پرمشاہدہ کیا گیا بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلتا ہے ، پاکستان میں بھی بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے ، اس وقت ہسپتالوں میں کورونا تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے ، بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے ، اس لیے شہری کورونا سے بچاو کے لیے ایس اوپیز پرعمل کریں۔

معروف عرب کمپنی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا اعلان کردیا

’امریکہ افغانستان کی جنگ ہار چکا‘ برطانوی وزیر دفاع کا سپر پاور تسلیم کرنے سے انکار

FOLLOW US