Monday January 20, 2025

راولپنڈی، ڈاکٹر نے ڈلیوری کے دوران بچے کی گردن کاٹ دی لیڈی ڈاکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی

راولپنڈی : راولپنڈی کے اسپتال میں ڈاکٹر نے ڈلیوری کے دوران بچے کی گردن کاٹ دی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں پیش آیا جہاں حاملہ خاتون کو طبعیت ناسازی کی وجہ سے گذشتہ رات اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جہاں ڈاکٹر نائلہ نے ڈلیوری کے دوران کمسن بچے کی گردن ہی کاٹ دی۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان پر قانونی کارروائی نہ کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا۔متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم لیڈی ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔لواحقین نے اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور ڈاکٹر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت طلبہ کے لیے بلا سود قرضوں کی منظوری قرضے 10 سال سے زیادہ مدت کے لیے دیئے جارہے ہیں

جسم پر درجنوں نشانات، مینار پاکستان پر ہراسگی کا شکار ہونے والی لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

News Source: UrduPoint

FOLLOW US