Saturday November 23, 2024

امریکی خاتون بلاگرسنتھیا ڈی رچی نے ہوش میں آتے ہی پولیس کو تہلکہ خیز بیان دے دیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مقیم معروف امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے ہسپتال میں ہوش سنبھالتے ہی پولیس کو تہلکہ خیز ابتدائی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے فلیٹ میں دو بھارتی شہری آئے تھے جنہوں نے مجھے پاکستان میں کام نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے نشہ آور چیز کھلا دی تھی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ایک فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد فلم ساز اور بلاگر سنتھیا رچی نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ دو بھارتی شہری اُن کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دے دی جس سے وہ بے ہوش ہو گئی تھیں۔

’میں حاملہ تھی جب طالبان نے گولیاں مار کر آنکھیں نوچ لی تھیں‘ بھارت میں پناہ حاصل کرنیوالی خاتون سامنے آگئی

دوسری طرف پولی کلینک ہسپتال کےڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی کی حالت تسلی بخش اور بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم امریکی خاتون پر غنودگی طاری ہے۔ ڈاکٹرز کی تجویز پر سنتھیا رچی کے ابتدائی ٹیسٹ کر لیےگئے ہیں، ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر گھر بھجوانے کا فیصلہ ہوگا، ڈاکٹرز نے سنتھیا کی ٹاکسیکالوجی کرانے کا بھی فیصلہ کیا تھا، جس میں زہر کی تصدیق کی جائے گی، اس مقصد کے لیے ڈاکٹرز نے سیمپلز بھی حاصل کیے، جو فرانزک ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سنتھیا رچی اسلام آباد میں واقع اپنے فلیٹ میں بیہوش پائی گئی تھیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا

’شریعت میں حلالہ سینٹر کا تصور موجود نہیں ،ایسے اداروں کے خلاف بھر پور کارروائی ہو گی‘

FOLLOW US