اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرن خان کو مبارک باد دیتا ہوں آج ہمارے3سال مکمل ہو گئے ہیں، دنیا میں پاکستان بہت اہم ملک ہے اور اب بڑا حساس وقت ہے، اس وقت پاکستان کی اہم ذمہ داری ہے،پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان اور وزارت خارجہ نے کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ازبکستان میں افغان صدر اشرف غنی کو سمجھانے کی کوشش کی تھی لیکن اس کے ذہن میں فتور تھااورعمران خان کواندازہ تھا کہ اشرف غنی بہت زیادہ غلط فہمی کا شکارہیں،دنیا نے ہمیں قربانی کا بکر ا بنانے کی کوشش کی مگرہم نہیں بنے اوروہ ناکام رہے ،ہم کسی کو پاکستان میں مداخلت کرنے نہیں دیں گے، ہمارے خلاف ہائبرڈ وار ہے اور اس کا مضبوط ہتھیار سوشل میڈیا ہے۔
اوگر ا نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، کتنے فیصد اضافہ ہوگا؟ جانئے
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کا انتظام کیا ہے اور نہ ہی کوئی آرہا ہے،طورخم اور چمن بارڈر بالکل پرسکون ہے،سیکیورٹی کے لیے آرمڈ فورسز اور تمام ادارے الرٹ ہیں، تمام ایئرپورٹس اوربارڈرزپرامیگریشن کیلئے عملہ موجودہے،اب تک 613 پاکستانیوں کوافغانستان سے واپس لایاجاچکاہے اورطورخم سے کابل تک تمام راستہ کلیئرہے، 2 روزمیں تمام پاکستانیوں کوافغانستان سے واپس لائیں گے جبکہ60 سے 70 غیرملکی صحافیوں کوبھی چارٹرطیارے سے پاکستان لانا ہے۔سفارتکاروں کوٹرانزٹ ویزہ دے رہے ہیں اور سفارتکارایئرپورٹس سے ہی اپنے ممالک میں چلے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر کرپٹ شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک سے بھاگ جائے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ویزا پراسیس ایک دن میں مکمل کیا جائے، عزاداروں سے اپیل ہے کہ محرم الحرام میں کورونا ایس اوپیزکاخیال رکھیں۔