Wednesday January 22, 2025

ریاست کی جانب سے اب تک نظر انداز پاکستانی میری ترجیح ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے اب تک نظر انداز کیے گئے پاکستانی میری ترجیح ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کی ، اس کے ساتھ عنوان میں انہوں نے لکھا کہ انشا اللہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کو سرسبز بنانے کی کوششوں پر پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایبٹ آباد کے علاقے جدکر بانڈہ بدلینڈ سائٹ کو پاکستان گرین مہم کا حصہ بنایا گیا ہے ، وزیراعظم نے خیبر پختونخوا حکومت کو 10 بلین ٹری سونامی ہدف کے حصول کی دوڑ میں سب سے آگے بڑھنے پر مبارکباد پیش کی ، اس دوران عمران خان نے جدکر بانڈہ بدلینڈ سائٹ کی پرانی اور نئی تصاویر بھی شیئر کیں ، جن میں بنجر نظر آنے والی جگہ بعد ازاں پودوں سے بھری نظر آرہی ہے۔

کابل پر حملہ نہیں ہوگا،حکومت کی منتقلی پرامن طریقے سے ہوگی افغان صدارتی محل میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدہ طے پا گیا

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی ’گرین پاکستان مہم‘ کا حصہ بنتے ہوئے پاکستانیوں نے صرف ایک منٹ میں سب سے زیادہ پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ، گوجرانوالہ کے طلباء نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا 37 ہزاد پودے لگانے کا ریکارڈ توڑدیا ، یہ ریکارڈ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بناگیا جہاں سرکاری اسکولوں کے ساڑھے 12 ہزار طالب علموں نے پودے لگانے کی اس مہم میں حصہ لیا ، طالب علموں کے ساتھ 600 ٹیچرز اور 6 ہزار ضلعی انتظامیہ کے عملے نے بھی پودے لگائے۔ بتایا گیا ہے کہ 50 ہزار پودے اندرون شہر جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے گئے اور ریکارڈ ساز کارنامے کے بعد سائرن بھی بجائے گئے جب کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی مہم کے آغاز سے پہلے قومی ترانہ بھی بجایا گیا ، اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی شرکت کی۔

FOLLOW US