اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفرکو پولیس مقابلے میں تو نہیں مرواسکتے، امید ہے ملزم کو سزائے موت ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نورمقدم قتل کیس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس کیس میں پیچھے کسی کو نہیں چھوڑا، سب کو پکڑ لیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس میں تمام شواہد جمع کیے، فارنزک بھی کرایا ہے، ملزم کو پولیس مقابلے میں تو مروانہیں سکتا کیونکہ اتنا بڑا سوشل میڈیا ہے، اسلام آباد میں اتنی زیادہ ایکٹو لیڈیز ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملزم کے باپ اور ڈرائیور کو بھی اندرکیا ہے،جن سے ملزم کی بات ہوئی انہیں بھی اندر کیا ہے، پیچھے کسی کو نہیں چھوڑا،فیصلہ عدالت کا ہے،شہادتیں پوری ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ ملزم کوسزائے موت ہوگی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں ملزم ظاہر جعفر نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کو اپنے گھر میں سفاکی سے قتل کردیا تھا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں تمام شواہد مکمل ہیں، امید ہے قاتل کو سزائے موت ہوگی،اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں ملے گی، شہباز شریف ماضی بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں، سالوں سے باہر بیٹھے سرکاری ملازمین کو 30 اگست تک واپس آ نے کی ہدایت کی ہے ورنہ نوکری سے فارغ کردیا جائیگا،تمام نالوں پر قائم تجاوزات 31 اگست تک مسمار کردی جائینگی،افغان سرحد پر باڑ لگا رکھی ہے، وہاں سے وہی لوگ واپس آئے جن کے پاس کاغذات ہیں، پاکستان میں طالبان ہیں نہ وہ آرہے ہیں،چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات ہیں، داسو حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے،پیسے لیکر جعلی شناختی کارڈز بنانے والی کالی بھیڑیں نادرا میں نہیں رہیں گی،افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء سے متعلق تحقیقات کیلئے افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے آئی جی کو تحقیقاتی رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہیمحرم کے دوران ہر صورت امن و امان کو برقرار رکھا جائیگا۔