Wednesday January 22, 2025

آزاد کشمیر انتخابات ، تحریک انصاف نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جاوید بٹ اور غلام محی الدین کامیاب ہو گئے

مظفر آباد : آزاد کشمیر انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج، تحریک انصاف کو 2 نشستوں پر کامیابی حاصل ہو گئی، حکمراں جماعت کے جاوید بٹ کے بعد غلام محی الدین دیوان 2326ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ تحریک انصاف کے جاوید بٹ اور غلام محی الدین دیوان نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ایل اے 44، کے غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔ ایل اے 44کشمیر ویلی علاقہ کشمیر ویلی فائیو میں مسلم لیگ ن کے محمد احمد رضا قادری نے 2007وو لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔

افسوسناک حادثہ، آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 جوان شہید

مسلم کانفرنس کی مہر انسا 1163ووٹ حاصل کر سکیں۔ تحریک انصاف کے بشیر احمد خان نے 546ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح ایل اے 41 غیر سرکاری نتائج آ گئے ہیں۔ایل اے 41کشمیر ویلی ون علاقہ کشمیر یولی ٹو میں پاکستان تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان نے 23265ووٹ حاصل کیے۔مسلم لیگ ن کے امیوار اکرام نے 741ووٹ حاصل کئے۔ایل 40کشمیر ویلی علاقہ کشمیر ون کے مکمل غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز عامر عبدالغفار لون نے 2165ووٹ حاصل کئے۔ تحریک اصناف کے سلیم بٹ نے 875ووٹ حاصل کئے۔ن لیگ کے طاہر علی وانی 442ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔اسی طرح ایل اے 14غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 14باغ ون علاقہ دھیر کوٹ کے 54وپلنگ اسٹیشن میں مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد 8955ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہے۔تحریک انصاف کے محمد لطیف خالق 4226ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرجبکہ ن لیگ کے راجہ فیصل آزاد 307ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 166 ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 53 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 15 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے ڈڈیال 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 178 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔ ایل اے 2، میر پور ٹو میںتحریک انصاف کےظ فر انور 136ووٹ لیکر آگے،پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 118 ووٹ لیکر پیچھےہیں۔

نواز شریف سے افغان مشیر کی ملاقات ایک عر ب ملک نے کروائی ملاقا ت سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ایل 17حویلی علاقہ حویلی کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ (ان) کے چوہدری عزیز 723 ووٹ لیکر آگے۔پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور 632 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے ، جن کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ، پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی جب کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔

FOLLOW US