Tuesday May 14, 2024

آزاد کشمیر انتخاب، تحریک انصاف کو12حلقوں میں برتری حاصل ہو گئی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو 4، 4 حلقوں میں برتری حاصل، ذرائع

مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون سازا اسمبلی کے انتخاب میں تحریک انصاف 12حلقوں میں آگے، پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو 4، 4 حلقوں میں برتری حاصل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کے 4حلقوں میں مسلم لیگ ن اور4ہی حلقوں میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو12 حلقوں میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 238ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 111 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 22 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

افسوسناک حادثہ، آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 جوان شہید

اس دوران غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 166 ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 53 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 15 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے ڈڈیال 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 178 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔ ایل اے 2، میر پور ٹو میںتحریک انصاف کےظ فر انور 136ووٹ لیکر آگے،پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 118 ووٹ لیکر پیچھےہیں۔ایل 17حویلی علاقہ حویلی کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ (ان) کے چوہدری عزیز 723 ووٹ لیکر آگے۔پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور 632 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے ، جن کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ، پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی جب کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔

آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 774ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ایل اے 43 علاقہ کشمیر ویلی فور کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ

نتخابات سے قبل گیلپ پاکستان کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا جس میں آزاد کشمیر کی عوام سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی ، سروے کے دوران آزاد کشمیر کی عوام سے سوال کیا گیا کہ وہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں سے کس سیاسی جماعت کی حمایت کرتے ہیں؟ سروے کے دوران پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ سروے نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے 44 فیصد عوام نے انتخابات کے دوران تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوام کی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہیں جہاں 12 فیصد عوام ن لیگ اور صرف 9 فیصد لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حامی ہیں ، یوں یہ دونوں جماعتیں مشترکہ طور پر صرف 21 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکیں تاہم پاکستان تحریک انصاف تنہا 44 فیصد حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں آزاد کشمیر کے عوام سے ان کے پسندیدہ سیاسی لیڈر کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا، جس کے جواب میں کشمیری عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈر قرار دیا ، آزاد کشمیر کی 67 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دیا ، بلاول بھٹو 49 اور شہباز شریف 48 فیصد حمایت حاصل کر سکے جب کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آزاد کشمیر کی عوام میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہیں، انہیں صرف 44 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی۔

بابری مسجد کے انہدام پر نادم ہوکر مسلمان ہونیوالا شخص پراسرار طور پر جاں بحق یکم جون 1993ء کو اسلام قبول کیا‘ 26 سال میں 91 مساجد تعمیر کیں، جن میں 59 زیر تعمیر ہیں

FOLLOW US