اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات کی۔انہوں نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات، کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں مسٹر محب میاں نواز کے لئے مودی کا خاص پیغام لائے۔ کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا۔
تا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنوں کو ایک سا دیکھایا جائے۔میاں-محب-مودی ، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈا پر ہوئی ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی “باہمی دلچسپی” کے اموراس کے علاوہ ہو بھی کیا سکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ ۔قبل ازیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور اقتدار میں عمران خان کا فون ہیک کیا گیا ، نواز شریف اور مریم صفدر جواب دیں کہ عمران خان کا ہی فون کیوں ہیک کیا گیا؟ یہ عین ممکن ہے کہ نواز شریف نے مودی کے ذریعے اسرائیلی سافٹ ویئر سے عمران خان کا فون ہیک کرایا ہو ، فون ہیک کرنے کے معاملے کی تفصیلات آرہی ہیں ، جلد بہت سے اور کردار بھی بے نقاب ہو جائیں گے۔
اگلے 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے سب بتادیا