Sunday January 19, 2025

عیدالاضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے پر7 ہزار سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے

پشاور : خیبرپختونخواہ میں عیدالاضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے پر7 ہزار سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے، پشاور ہسپتالوں میں زیادہ گوشت کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایات کے مریضوں کو لایا گیا، زیادہ تر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے والے سینکڑوں مریض پشاور ہسپتال پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں عیدالاضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث 7 ہزار سے زائد مریض داخل ہوئے۔ ان مریضوں کے بتانے پر پتا چلا کہ ان مریضوں سے زیادہ گوشت کھا لیا تھا، جس کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ اور پیٹ درد کی شکایات ہوئیں۔

افغان طالبان نے امن معاہدے کیلئے افغان صدر کے استعفے کا مطالبہ کردیا صدر کو عہدے سے ہٹائے بغیر امن معاہدہ نہیں ہو سکتا

زیادہ تر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا ہے۔ ان مریضوں میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیادہ گوشت کھانے والے 2 ہزار500 مریضوں کو لایا گیا۔اسی طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیادہ گوشت کھانے پر پیٹ درد شکایات کے 4500 سے زائد مریضوں کو لایا گیا، ان مرضوں میں 331 مریضوں کو ہسپتال میں داخل بھی کیا گیا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں 8 سالہ بچی کو محلے دار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کو اطلاع ملنے سے پہلے ہی ملزم محلہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقہ تتلے عالی کے ایک محلے میں پیش آیا۔ والدین کے مطابق متاثرہ بچی محلے دار کے یہاں گوشت لینے گئی تھی، جب بچی گوشت لینے پہنچی تو اُس وقت ملزم گھر میں اکیلا تھا جس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والدین کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی

FOLLOW US