Sunday January 19, 2025

آپ صرف مردار خور ہیں جو وقت آنے پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائینگے، فواد چودھری کا افغان نائب صدر کے بیان پر سخت رد عمل

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے افغان نائب صدر امر اللہ کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان آپ جیسے دغا بازوں کا نہیں بلکہ بہادر افغانیوں کا ہے ، آپ صرف ایک مردار خور ہیں جو وقت آنے پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں گے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ آپ جیسے مٹھی بھرلوگوں کی افغانستان اور خطے میں دلچسپی کم ہی ہے ۔ دوسری جانب وزیرا عظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بعض افغان عہدیداروں کے بیان پاکستا ن اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، بدقسمتی سے ان افرادکوافغان بہن بھائیوں پرزبردستی مسلط کیاگیاہے،افغان شہری ان افراد کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں، احمقانہ بیانات سے افغانستان کوروزشرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حضرت علیؓ نے فرمایا قربانی سے پہلے یہ ایک کام لازمی کرلینا تمام مسلمان لازمی جان لیں

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں کردارنبھانے کیلئے پرعزم ہے اوراسی جذبے کے تحت وزیراعظم عمران خان نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی، پاکستان مخالف بیانات افغان حکومت کی ناکامیاں چھپانے کیلئے دیئے جارہے ہیں، پاکستان امن واستحکام کیلئے تمام افغانیوں کی حمایت کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے چند نفرت انگیز کردار پاکستان کوافغانستان میں امن کی حمایت سے نہیں روک سکتے۔

یاجوج ماجوج پوری دنیا میں تباہی مچائیں اور پھر کس پہاڑ کے پاس آکر رک جائیں گے ؟

FOLLOW US