Sunday January 19, 2025

بکرے اغوا کرنےکی کوشش میں رکشہ ڈرائیور گرفتار لاہور میں رکشے والے نے بکروں کے مالک کو کس بہانے سے رکشے سے اتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے گڑھی شاہومیں ایک رکشہ ڈرائیور کو بکرے اغوا کرکے فرار ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق ملزم نے شہری کو راستے میں بریک فیل ہونے کا بہانا بنا کرنیچے اُتار دیا تھا،ملزم دھوکہ دہی سے چار چھتروں سمیت رکشہ لے کر فرار ہو گیا تھا ، چھترے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مویشی چرانے والے گروہ مختلف علاقوں میں وارداتیں کر رہے ہیں سبزہ زار میں چور بیل موٹرسائیکل رکشہ پر لوڈ کر کے لے گئے تھے، شام نگر میں گھر کے باہر بندھا بکرا اور گارڈن ٹاؤن سے دنبہ چرا لیا گیا تھا، نشترکالونی سے بیوپاری دو بیل سے ہاتھ دھو بیٹھا، سبزہ زار میں چور بیل کو موٹر سائیکل رکشہ پر لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔

حضرت علیؓ نے فرمایا قربانی سے پہلے یہ ایک کام لازمی کرلینا تمام مسلمان لازمی جان لیں

یاجوج ماجوج پوری دنیا میں تباہی مچائیں اور پھر کس پہاڑ کے پاس آکر رک جائیں گے ؟

FOLLOW US