Monday January 20, 2025

اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بوندہ باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ دوسری جانب ملک کے دیگر شہرسیالکوٹ، نارووال، گجرات ، گوجرانوالہ، لاہور ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ قلات، کوہلو ، بار کھان سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسیات نے 15 جولائی سے ملک میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔

منہ سے پین پکڑ کر لکھتی ہوں اور ۔ ایک معذور لڑکی کے عزم و ہمت کی داستان جس کی سگی ماں بھی اسے چھوڑ کر چلی گئی

جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ، اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات ،ملکی صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

FOLLOW US