Sunday May 5, 2024

حکومت نے پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرول بم کے بعد عوام پر سی این جی بم گرا دیا، سی این جی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل این جی پر جنرل سیلز ٹیکسکی شرح میں اضافے کے باعث سی این جی کی قیمت میں 30روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔سی این جی ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس بلالیا جس میں جی ایس ٹی کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایل این جی پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں مہنگے ایل این جی کارگو اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔غیاث پراچہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

بلاول بھٹو کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں صارفین کے ساتھ ساتھ سی این جی اسٹیشن مالکان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔ آج ہونے والے اجلاس میں کاروبار جاری رکھنے یا بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قیمت پر سی این جی کھولنے کی صورت میں صارفین پر تمام بوجھ ڈالنا ممکن نہیں حکومت دیگر شعبوں کی طرح سی این جی پر بھی سبسڈی فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یہ معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اگر حکومت نے سی این جی کے لیے ایل این جی پرسبسڈی فراہم نہ کی تو سی این جی کا کاروبار بند کرنا پڑے گا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں قائم 3 ہزار اسٹیشن بند ہوجائیں گے اورسی این جی پر چلنے والی 20لاکھ گاڑیوں کے مالکان کو پریشانی کا سامنا ہوگا اور سی این جی اسٹیشن سے وابستہ 4لاکھ افراد کا روزگار بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔ واضح رہے چند روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی۔

عید الاضحی کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کر دیا

FOLLOW US