Monday January 20, 2025

بلاول بھٹو سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں وہ امریکہ جا کر کہیں گے ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں

اسلام آباد : شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں، وہ امریکہ جا کر کہیں گے ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نوکری کی عرضی لے کر امریکہ جارہے ہیں جہاں وہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہیں گے۔ بلاول بھٹو سی وی لے کر امریکہ جا کر کہیں گے ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں مگر ہم ایسی ڈیل نہیں کرنے دیں گے۔ بلاول جو عرضیاں لے کر امریکہ جا رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

جائیداد میں‌ حصہ مانگنے پر بہن کو ہتھوڑی اور جوتوں سےتشدد کرنے والے بھائی اپنے انجام کو پہنچ گئے

شہباز گل کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی والے امریکہ کو اڈے دینے کا ملبہ پرویز مشرف کے دورپر ڈالتے ہیں، حالانکہ مشرف کے زمانے میں تیرہ ڈرون حملے ہوئے اور پیپلزپارٹی کے دور میں 340 ڈرون حملے ہوئے جب کہ کونڈولیزارائس نے ڈرون حملوں کے لیے مشرف اور محترمہ کی ڈیل کروائی۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانگی کے لیے تیار ہورہی ہیں جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اتوار کے روز امریکہ روانہ ہورہے ہیں، ان کا یہ دورہ نجی ہوگا اور وہ ایک ہفتے کے لیے امریکہ جائیں گے۔ جب کہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل بھی امریکہ اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کررہی ہیں، وہ 29 روز تک ملک سے باہر رہیں گی اور ان کا دورہ بھی نجی دورہ ہوگا۔ اس کے علاوہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی امریکا روانہ ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

کیا آپ بھی خوبانی کی گری توڑ کر کھاتے ہیں؟ یہ کس حد تک خطرناک ہے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

FOLLOW US