Monday January 20, 2025

وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر، جے یوآئی رکن قومی اسمبلی بھی تعریف پر مجبور ہوگئے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر کی جے یو آئی ارکان نے بھی حمایت کی ہے اور وزیراعظم کے موقف کو اپنا موقف قرار دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران افغان پالیسی کے حوالے سے دو ٹو ک موقف اپنایا کہ پاکستان ایک اور جنگ میں شریک نہیں ہوسکتا۔جمعیت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا ’وزیراعظم نے غیرت کی بات کی ہم بھی یہی بات کرتے ہیں۔جو حکمران بھی غیرت کی بات کرتا ہے عوام اس سے جڑ جاتے ہیں،عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے جو پالیسی اختیار کی ہے وہ اچھی اور بہتر بات ہے۔جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ہم اس پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔

خوشاب : توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگا کر بینک منیجر کوقتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیاعدالت نے گارڈ کو مجموعی طور 2 بار سزائے موت، 12سال قید اور 11 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

FOLLOW US