Monday January 20, 2025

شہباز شریف اسمبلی نہ آئے تو کھلی جنگ ہو گی ، نبیل گبول کی للکار

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نےکہاہےکہ شہبازشریف بدھ کو (کل) اسمبلی نہیں آئے تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی جنگ ہو گی، اگر کھلی جنگ ہوئی تو پھر ’باپ‘ کو بھی ’باپ‘ بنانا پڑا تو بنائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار نبیل گبول نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نہ ہو ایسا کبھی نہیں ہوا ،نوٹس کی بات کرناکوئی عذر نہیں، حکومت کیساتھ ساتھ اپوزیشن سے بھی عوام ناراض ہیں، اپوزیشن لیڈراس لیے نہیں آئیں گے کہ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔ سردار نبیل گبول نے کہا کہ ایک بھائی لندن میں بیٹھاہے، کہتاہے بیمارہوں پاکستان نہیں آؤں گا ،دوسرابھائی پاکستان میں موجود ہے اوراسمبلی نہیں آتا ،ایسا ہوتا رہاتو پھر عوام حکومت کیساتھ اپوزیشن کوبھی جوتے مارے گی، شہبازشریف اسمبلی نہیں آئے تو پھرکچھ بھی
ہوسکتاہے۔

مولویوں نے فتوے لگائے اور کہا کہ تم دوزخ میں جاؤ گے بلقیس ایدھی نے اپنی اور عبدالستار ایدھی کی زندگی کے اہم پہلوؤں سے پردہ اُٹھا دیا

عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرانے کی تیاریاں، فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کی سمری تیار کر لی گئی

FOLLOW US