Monday January 20, 2025

راولپنڈی کے بعد لاہور میں معمر خاتون سے پرس چھیننے کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

لاہور: سمن آباد کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو معمر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک معمر خاتون سڑک سے گزررہی ہوتی ہے اس دوران ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوجاتا ہے،خاتون ڈاکو کے پیچھے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے مگر ڈاکو فرار ہوجاتا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی بھی اسی طرز کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔متاثرہ خاتون کے مطابق پرس میں ایک سونے کی چین اور بائیس ہزار نقدی تھی۔سمن آباد پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ہے۔

خانپورمہر کے تحصيل ہسپتال شیخ ہمدان بن محمد میں ایمبولنس ہونے کے باوجود انتظامیہ نے لاش گھر لے جانے کیلے ایمبولینس نہ دی، ویڈیو وائرل

FOLLOW US